راولپنڈی میں ڈینگی حملوں میں دوبارہ اضافہ ،مزید32کیسز رپورٹ

راولپنڈی(آئی این پی )ماولپنڈی میں ایک روز کے  وقفے سے ڈینگی مچھروں کے حملوں میں پھر شدت آگئی  ، ضلع بھر میں گزشتہ  چوبیس گھنٹوں میں ڈینگی کے مزید 32 کیس رپورٹ ہوئے۔ پیر کے روز چوبیس گھنٹوں میں صرف 10 نئے ڈینگی کیس تھے جو منگل کو 32 ہو گئے  ۔ڈینگی مچھروں کے حملوں نے صورتحال تشویش ناک کردی ہے۔ راولپنڈی میں ڈینگی کیسز میں مجموعی طور پر 1,764 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ڈینگی کے باعث 35 مریض مختلف اسپتالوں میں زیرِ علاج جبکہ رواں سال اب تک 19 ہزار 504 افراد کے ڈینگی ٹیسٹ کیے گئے