اسلام آباد (آئی این پی )نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ترکیہ میں آنے والے شدید زلزلے پر ترک عوام سے یکجہتی کا اظہار کیاہے ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر)پر ایک پوسٹ میں نائب وزیر اعظم نے لکھا پاکستان امدادی کاررائیوں میں مدد فراہم کرنے کیلئے تیار ہے، ہماری دعائیں تمام متاثرہ افراد کے ساتھ ہیں