بھارتی طلبہ مباحثے میں اٹھائے سوالات کا خاطر خواہ جواب نہ دے سکے
ڈیبیٹ ہال میں پاکستانی ٹیم کو 106،بھارتی ٹیم کو صرف 50 ووٹ ملے
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک ) آکسفورڈ یونیورسٹی میں ہونے والا پاک بھارت مباحثہ پاکستانی طلبا نے دو تہائی اکثریت سے جیت لیا۔دونوں ممالک کے آکسفورڈ یونیورسٹی کے طلبانے 'پاکستان کے لئے بھارتی پالیسی واقعی قومی سکیورٹی کے لیے ہے یا عوامی جذبات کو بھڑکانے کے لئے سیاسی نعرہ ہے' کے موضوع پر ہونے والے مباحثے میں اپنا نقطہ نظر پیش کیا۔سٹوڈنٹس یونین کے موجودہ صدر موسیٰ ہراج نے پاکستانی ٹیم کی قیادت کی۔بھارتی طلبا مباحثے میں اٹھائے گئے سوالات کا خاطر خواہ جواب نہ دے پائے۔ ڈیبیٹ ہال میں پاکستانی ٹیم کو 106،بھارتی ٹیم کو صرف 50 ووٹ ملے۔