سہ ملکی سیریز میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹائٹل کی جنگ آج ہوگی
راولپنڈی میں شیڈول فائنل میچ کا ٹاس شام ساڑھے پانچ بجے ہوگا، جبکہ میچ کا آغاز چھ بجے سے ہوگا۔سری لنکا نے آخری لیگ میچ میں پاکستان کو 6 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔زمبابوے کی ٹیم نے چار میں سے صرف ایک میچ جیتا، اور فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گئی ہے۔یاد رہے کہ سری لنکن ٹیم نے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں 0-3 کی شکست کے بعد، سہ ملکی سیریز میں بھی اپنے ابتدائی میچز ہارے تھے، مگر بعد میں اگلے دونوں میچز جیت کر فائنل میں رسائی حاصل کی۔