سہ ملکی سیریز: اہم مقابلہ آج، سری لنکا کا فائنل یا گھر واپسی کا فیصلہ ہوگا

سہ ملکی سیریز: اہم مقابلہ آج، سری لنکا کا فائنل یا گھر واپسی کا فیصلہ ہوگا

سری لنکن ٹیم کے سہ ملکی سیریز کے اہم آخری لیگ میچ میں آج شام چھ بجے پاکستان کے پنڈی اسٹیڈیم میں مقابلہ ہوگا۔

 اس میچ کا نتیجہ فائنل میں رسائی یا ٹیم کی واپسی کا فیصلہ کرے گا۔ پاکستان ٹیم نے اپنے تینوں ابتدائی میچز جیت کر پہلے ہی فائنل میں جگہ بنا لی ہے، جبکہ سری لنکا کو فائنل میں پہنچنے کے لیے لازمی فتح حاصل کرنا ہوگی۔اگر سری لنکا یہ میچ ہار جاتی ہے، تو اس صورت میں زمبابوے کے ساتھ نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر قسمت کا فیصلہ ہوگا۔ زمبابوے کا نیٹ رن ریٹ -0.522 ہے، جبکہ سری لنکا کا منفی 1.324 ہے، اس لیے نیٹ رن ریٹ بھی اہم کردار ادا کرے گا۔

ذرائع کے مطابق، شاہین شاہ آفریدی کی فٹنس میں بہتری آئی ہے، لیکن میدان میں اتارنے کا فیصلہ ابھی تک نہیں ہوا۔ کچھ پلیئرز کو آرام دینے پر بھی غور کیا جا رہا ہے تاکہ ٹیم کی مجموعی کارکردگی بہتر بنائی جا سکے۔ آج کا میچ اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس کا نتیجہ دونوں ٹیموں کے مستقبل اور فائنل میں رسائی کے امکانات کا تعین کرے گا۔