بشری بی بی نے سارے اختیارات سنبھال لئے تھے:محمد زبیر

عمران خان ڈی چوک نہ جانے کیلئے رضامند تھے ‘ وہاں جانے کا بشری بی بی کا فیصلہ تھا
 پی ٹی آئی کا اگراحتجاج کا پلان تھا تو پھرویسا عملدرآمدکیوں نظر نہیں آیا:سابق گورنر
 اسلام آباد(آئی این پی )سابق گورنر سندھ  محمد زبیر نے کہا ہے  بشری بی بی نے قیادت کے سارے اختیارات اپنے ہاتھ میں لے لئے تھے، عمران خان ڈی چوک نہ جانے کیلئے رضامند تھے لیکن وہاں جانے کا بشری بی بی کا فیصلہ تھا۔ایک انٹرویو میں  انہوں نے  کہا کہ جو چیزیں سامنے آئی ہیں اس کے مطابق بشری نے سارے اختیارات اپنے ہاتھ میں لے لئے تھے۔بیرسٹر سیف نے بھی کہا کہ عمران خان بھی رضامند تھے کہ ڈی چوک تک نہ جائیں، لیکن بشری بی بی نے فیصلہ کیا کہ ڈی چوک جائیں گے، کوئی سیاسی تجربہ بھی اس کے پاس نہیں ہے۔ ان کے پاس کوئی مقصد نہیں تھا کہ کس طرح احتجاج کا فائدہ اٹھایا جائے، حکومت سے مطالبات منوانے کیلئے کوئی پلان نہیں تھا