مظفرآباد: کلائوڈ برسٹ میں جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہوگئی

مظفر آباد (آئی ا ین پی )آزادکشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کے نواحی علاقہ بلگراں میں بارش نے تباہی مچادی،گذشتہ روز کلائوڈ برسٹ کی وجہ سے وادی نیلم کے کئی علاقے متاثر ہوئے۔شدید بارش اورکلائوڈ برسٹ سے بلگراں کیساتھ وادی نیلم کے کئی علاقے متاثر ہیں،جبکہ کئی رابطہ سڑکیں بند ہیں،کلائوڈ برسٹ میں جاں بحق افراد کی تعداد چارہوگئی، جاں بحق ہونے والے افراد کی نماز جنازہ بدھ کے روز اداکردی گئی ۔مظفرآباد اور وادی نیلم کو آپس میں ملانے والی شاہراہ ہو بحال کر دیا گیا ہے تاہم سڑک کی خراب حالت کی وجہ سیانتظامیہ نے مسافروں کو محتاط سفر کا مشورہ دیا ہے۔