میر ی رائے ہے روپے کی قدر کو کچھ حد تک گرائیں تاکہ ایکسپوٹرز کو بہتر دام ملیں،سابق وفاقی وزیر
اسلا م آباد (آئی این پی )سابق وفاقی وزیر اور ماہر معاشیات ڈاکٹر حفیظ پاشا کہا ہے کہ میری رائے یہ ہے کہ روپے کی قدر کو کچھ حد تک گرائیں تاکہ ایکسپوٹرز کو بہتر دام ملیں۔ اس بار ہم نے ایکسپورٹرز پر مکمل انکم ٹیکس لگا دیا ہے جس سے ہماری برآمدات متاثر ہوں گی۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حفیظ پاشا نے کہا کہ عالمی لابیز موجود ہیں پرانی گاڑیوں کی امپورٹ ایک مناسب پالیسی ہے، جاگیرداروں سے حکومت صرف دو ارب روپے اکٹھے کرتی ہے۔ اس بات پر آئی ایم ایف سے اختلاف ہے کہ زمینداروں سے کتنا ٹیکس لیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ تاجروں سے صرف پچاس ارب کا ٹارگٹ تھا وہ پورا نہیں ہو پایا۔