نئی دہلی (آئی این پی )امریکا نے بھارت میں دو ہزار سے زائد ویزا درخواستیں منسوخ کر دی ہیں۔ یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے امیگریشن اور ویزا پالیسی کو مزید سخت کر دیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق نئی دہلی میں امریکی سفارت خانے نے کہا ہے کہ بھارت میں ویزا اپوائنٹمنٹ کے نظام میں دھوکا دہی اور بدنظمی کے شواہد ملے، جس میں بوٹس اور دیگر بدنیت عناصر شامل تھے۔ اس کے نتیجے میں سفارت خانے نے ان مشتبہ اکائونٹس کو معطل کر دیا اور ان کے ویزا اپوائنٹمنٹس منسوخ کر دئیے۔ سفارت خانے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک بیان میں لکھا، قونصلر ٹیم انڈیا تقریبا 2ہزارویزا اپوائنٹمنٹس منسوخ کر رہی ہے جو بوٹس کے ذریعے حاصل کی گئی تھیں۔