اٹلی سے تجارت میں اضافے کے خواہشمند ہیں، گورنر سندھ

 کراچی(آئی این پی ) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ اٹلی سے تجارت میں اضافے کے خواہشمند ہیں۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے اٹلی کی وزارت دفاع کے مشیر فرانسیسو ماریو ٹالو کی ملاقات ہوئی جس میں سرمایہ کاری، تجارت میں اضافہ، وفود کے تبادلوں سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر گورنر کامران ٹیسوری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک اٹلی دو طرفہ تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں، اٹلی کے سرمایہ کاروں صوبے میں بھی سرمایہ کاری کریں۔دوسری جانب فرانسیسو ماریو ٹالو اٹلی کے سینئر مشیر نے وفد کے ہمراہ قائد اعظم کے تاریخی کمرہ کا دورہ بھی کیا اور کہا کہ راشن ڈرائیو اور آئی ٹی کورسز قابل تحسین اقدامات ہیں۔