عمرہ کے خواہشمند زائرین کیلئے گردن توڑ بخار کی ویکسین لگوانے کی ہدایت

 ریاض(آئی این پی )سعودی عرب کی وزارت صحت نے رمضان المبارک کے دوران عمرہ ادا کرنے کے خواہشمند زائرین کیلئے گردن توڑ بخار ویکسین لگوانے کی تاکید کی ہے۔سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزارت صحت کا کہنا ہے کہ یہ اقدام صحت عامہ کے تحفظ کو یقینی بنانے اور متعدی بیماریوں کے پھیلا ئوکو محدود کرنے کی کوششوں کے تحت کیا جا رہا ہے۔ وزارت صحت کے مطابق عمرہ کے لیے روانگی سے کم از کم دس دن پہلے گردن توڑ بخار ویکسین ضروری لگوائیں تاکہ مطلوبہ مدافعت حاصل کی جا سکے۔