نیویارک (آئی این پی )خام تیل کی قیمتوں میںگذشتہ روز معمولی اضافہ دیکھا گیا کیوں کہ امریکی پابندیوں کے خطرے کے باعث وینزویلا کے تیل خریداروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق برینٹ کروڈ 14 سینٹ یا 0.2 فیصد اضافے سے73.93 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا جب کہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ فیوچر بھی 14 سینٹ یا 0.2 فیصد بڑھ کر 69.79 ڈالر فی بیرل ہوگیا۔