نیویارک(آئی ا ین پی )عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔منگل کو عالمی منڈی میں برینٹ کروڈ فیوچر کی قیمت میں کمی جبکہ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق برینٹ کروڈ فیوچر ایک فیصد کم ہو کر 71.82 ڈالر فی بیرل ہوگیا جبکہ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت میں 3 سینٹ کا اضافہ ہوا اور 68.07 ڈالر فی بیرل پر جاپہنچا۔