امریکا میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ

واشنگٹن (آئی این پی ) امریکا میں طلب بڑھنے پر خام تیل کی قیمتوں میں جمعرات کو اضافہ دیکھا گیا جبکہ یوکرین جنگ کے خاتمے کی کوششوں سے متعلق غیر یقینی صورتحال نے بھی قیمتوں کو سہارا دیا۔ کاروباری سرگرمیوں کے دوران برینٹ کروڈ فیوچرز ابتدائی کاروبار میں دو ہفتوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے اور 27 سینٹ یا 0.40 فیصد اضافے کے ساتھ 67.11 ڈالر فی بیرل پر جا پہنچے جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے بھی 29 سینٹ یا 0.46 فیصد بڑھ کر 63 ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔ امریکی انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق گزشتہ ہفتے امریکی خام تیل کے ذخائر 60 لاکھ بیرل کی کمی کے ساتھ 420.7 ملین بیرل رہ گئے جبکہ رائٹرز کے سروے میں صرف 18 لاکھ بیرل کمی کی توقع ظاہر کی گئی تھی