اسرائیلی پارلیمنٹ کے باہر ہزاروں افرادنے احتجاج کیا،مظاہرین نے نیتن یاہو سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا
تل ابیب؍ واشنگٹن(آئی این پی ) دنیا بھر کے مسلمانوں نے جمعۃ الوداع کوفلسطینیوں سے اظہاریکجہتی کے لیے یوم قدس منا یا ، مسلم ممالک میں ریلیاں نکالی گئیں۔اسرائیلی پارلیمنٹ کے باہر ہزاروں افرادنے احتجاج کیا،مظاہرین نے نیتن یاہو سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔علاوہ ازیں امریکی یونی ورسٹیوں میں فلسطین کے حامی غیر ملکی طلبہ کے خلاف کریک ڈائون تیز کردیا گیا۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے تصدیق کی ہے کہ ٹفٹس یونیورسٹی کی ترک طالبہ رومیسہ اوزترک کا ویزہ منسوخ کردیا گیا ہے، رومیسہ کو گذشتہ روز میسا چیوسٹس میں گھر کے باہر سے گرفتار کیا گیا۔اس کے علاوہ ٹرمپ انتظامیہ نے الباما یونی ورسٹی کے ایرانی طالب علم کو حراست میں لینے اور ویزہ منسوخ کرنے کی تصدیق کردی۔