ڈنر میں مدعو نہ کرنے پر مسلمان وائٹ ہاؤس کے باہر جمع ہو گئے، احتجاجی مظاہرہ کیا ‘ریلی نکالی
واشنگٹن (مانیٹرنگ ٹیسک)وائٹ ہاؤس میں ڈونلڈ ٹرمپ کے دوسری بار امریکی صدر منتخب ہونے کے بعد پہلا افطار ڈنر متنازع بن گیا۔وائٹ ہاؤس کی جانب سے منعقدہ افطار ڈنر میں امریکی مسلم کمیونٹی کو مدعو نہیں کیا گیا جس پر امریکی مسلم وائٹ ہاؤس کے باہر جمع ہو گئے، جنہوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور ریلی بھی نکالی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں سالانہ افطار ڈنر کا اہتمام کیا، جہاں انہوں نے رمضان المبارک کی اہمیت کو تسلیم کیا اور 2024ء کے انتخابات میں مسلم کمیونٹی کی حمایت پر اظہارِ تشکر کیا۔انہوں نے اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں ان لاکھوں مسلم امریکیوں کا خاص طور پر شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے 2024ء کے صدارتی انتخابات میں ریکارڈ تعداد میں ہماری حمایت کی، یہ ناقابلِ یقین تھا، مسلم کمیونٹی نومبر میں ہمارے ساتھ موجود تھی اور جب میں صدر ہوں تو میں آپ کے ساتھ ہوں۔