پی ٹی آئی میں فارورڈ بلاک کا امکان رد نہیں کیا جا سکتا: سلیمان اکرم راجہ

راولپنڈی (آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے  سلمان صفدر کی بانی سے ملاقات نظام کی ضرورت تھی، یہ ہم پر احسان نہیں ،اس ملاقات کے بعد جو بھی قانونی راستہ ہوگا وہ اختیار کریں گے ،اس ملاقات سے کسی بریک تھرو کا کوئی امکان نہیں،جب تک سیاسی نوعیت کی ملاقات نہیں ہوگی معاملات آگے نہیں بڑھیں گے ۔منگل کو یہاں سلمان اکرم راجہ اڈیالہ روڈ فیکٹری ناکے پر پہنچ گئے ، فیکٹری ناکے پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ راولپنڈی بیرسٹر سلمان کی بانی سے ملاقات نظام کی ضرورت تھی کیونکہ بانی کے مقدمات آگے نہیں بڑھ رہے ،راولپنڈی سلمان صفدر نے عدالت میں کہا تھا بانی سے ملاقات تک میں دلائل نہیں دوں گا،بانی سے ملاقات نظام کی ضرورت تھی یہ ہم پر احسان نہیں،ملاقات میں قانونی پہلو کے ساتھ بانی اور بشری بی بی کی صحت پر بات ہوئی،اس ملاقات کے بعد جو بھی قانونی راستہ ہوگا وہ اختیار کریں گے ،سلمان صفدر نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں ہائی اسپرٹ میں تھے ،سلمان صفدر نے بتایا بانی کی باڈی لینگویج اور جذبہ قابل دید تھا،سلمان صفدر نے بتایا  بانی کسی طور پر پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں وہ اپنے موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں