شہر میں گرمی کی شدت برقرار ہے اور سورج کی تیز دھوپ کے باعث درجہ حرارت میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری اور کم سے کم 32 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب 52 فیصد ہے، جبکہ 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ دن بھر دھوپ اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی جاری رہنے کی توقع ہے، تاہم آج بارش کا کوئی امکان نہیں، جس کے باعث موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
ماہرین نے شہریوں کو غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز، پانی کا زیادہ استعمال کرنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔دوسری جانب محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ یکم جولائی سے شہر میں مون سون بارشوں کا آغاز متوقع ہے، جس کے بعد گرمی کی شدت میں کمی آنے کا امکان ہے۔ شہریوں کو آئندہ دنوں میں موسم کی تازہ ترین صورتحال سے باخبر رہنے کا بھی مشورہ دیا گیا ہے۔