عبدالستارایدھی کی دسویں برسی 8جولائی کو منائی جائیگی

جہانیاں(آن لائن) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی سماجی شخصیت عبدالستارایدھی کی دسویں برسی 8جولائی کو منائی جائیگی اس سلسلے میں ملک بھر میں سماجی تنظیموں اور اداروں کے زیر اہتمام تعزیتی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گاجس میںمرحوم عبدالستار ایدھی کی سماجی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا اور ان کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی جائے گی