اسلام آباد: ( مانیٹرنگ ڈیسک ڈیسک) پاکستان کی مختلف علاقوں میں دو دنوں کے دوران درمیانے درجے کے 6 زلزلے ریکارڈ کیے جاچکے ہیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزادکشمیر کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کیمطابق شام 6 بجکر 35 منٹ پر آنے والے زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 9 ریکارڈکی گئی،جبکہ اسکی گہرائی 178 کلومیٹرتھی،زلزلیکا مرکز افغانستان کا ہندوکش ریجن بتایا گیا۔اس سے پہلے بلوچستان میں دو دن میں زلزلے کے 5 جھٹکے محسوس کیے گئے۔ماہرین کے مطابق حالیہ دنوں میں پاکستان اورخطے میں آنے والے متعدد درمیانے درجے کے زلزلے زیرِ زمین ٹیکٹونک پلیٹس کی مسلسل حرکت کا نتیجہ ہیں، دنیا کے دیگر حصوں میں آنے والیبڑے زلزلوں سے پیدا ہونے والی زیرِزمین توانائی بعض اوقات دوردراز پلیٹس پر بھی اثر انداز ہوسکتی ہے۔سال 2000 سے 2011کیدوران بھی ایسا ہی ایک بڑاتسلسل دیکھا گیا تھا، جب انڈونیشیا میں آنیوالیبڑیزلزلیکی زیرِزمین توانائی کے باعث ہی 2005 میں کشمیرکا تباہ کن زلزلہ آیا تھا۔ماہرین نے خبردارکیا ہے کہ یوریشین پلیٹ اور اس سے ملحقہ علاقوں میں زیرِ زمین سرگرمیاں جاری رہنے کے باعث آئندہ بھی درمیانے درجے کے زلزلے آسکتے ہیں۔خیال رہے کہ وینزویلا میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 1430 ہوگئی ہے جبکہ 3238 افراد زخمی ہیں، خدشہ ہیکہ تقریباً 50 ہزار افراد لاپتہ ،3142 افراد بے گھر ہوئے ہیں۔