آبنائے ہرمز اب واحد بڑا مسئلہ بن چکی ہے ، خواجہ آصف

جنگیں اکثر نئے مسائل پیدا کردیتی ہیں، امریکہ اور ایران کے درمیان چند ماہ پہلے جوجنگ شروع ہوئی تو آبنائے ہرمز مسئلہ نہیں تھی، شپنگ معمول کے مطابق چل رہی تھی:وزیر دفاع
اسلام آباد(آئی این پی )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ لگتا ہے کہ آبنائے ہرمز اب واحد بڑا مسئلہ بن چکی ہے۔ ایکس(سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ چند ماہ پہلے جنگ شروع ہوئی تو آبنائے ہرمز مسئلہ نہیں تھی۔ شپنگ معمول کے مطابق چل رہی تھی، اب لگتا ہے کہ آبنائے ہرمزہی واحد بڑا مسئلہ بن چکی ہے، جنگیں اکثر نئے مسائل پیدا کردیتی ہیں۔