یہ نامی گرامی بیوروکریٹس ہیں، مگر مچھ اربوں روپے کھا کر آرام سے ریٹائرمنٹ کی زندگی گزار رہے ہیں‘بزدار کا قریبی بیورو کریٹ بیٹیوں کی شادی پر 4 ارب سلامی وصول کر چکا
پاک سرزمین کو یہ بیورو کریسی پلید کر رہی ہے سیاست دانوں کے پاس پلاٹ ہے نہ غیر ملکی شہریت، انہیں تو الیکشن لڑنا ہوتا ہے:وزیر دفاع کی ایکس پر پوسٹ
اسلام آباد(آن لائن)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہاہے پاکستان کی آدھی سے زیادہ بیوروکریسی پرتگال میں جائیدادیں خرید چکی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں وزیر دفاع نے کہا آدھی سے زیادہ یہ بیوروکریسی شہریت لینے کی تیاری کر رہی ہے، یہ نامی گرامی بیوروکریٹس ہیں، مگر مچھ اربوں روپے کھا کے آرام سے ریٹائرمنٹ کی زندگی گزار رہے ہیں۔اپنی پوسٹ میں خواجہ محمد آصف نے الزام عائد کیا کہ بزدار کا قریب ترین بیورو کریٹ بیٹیوں کی شادی پر 4 ارب روپے صرف سلامی وصول کر چکا، وہ بیوروکریٹ آرام سے ریٹائرمنٹ کی زندگی گزار رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سیاست دان تو بیوروکریسی کا بچا کھچا کھاتے اور چولیں مارتے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ سیاست دانوں کے پاس پلاٹ ہے نہ غیر ملکی شہریت، انہیں الیکشن لڑنا ہوتا ہے، پاک سر زمین کو یہ بیوروکریسی پلید کر رہی ہے