بیرسٹر گوہر کا 5 اگست کو پشاور میں بڑے جلسہ اور آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان

بیرسٹر گوہر کا 5 اگست کو پشاور میں بڑے جلسہ اور آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے 5 اگست کو پشاور میں بڑے جلسے کا اعلان کرتے ہوئے آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل کا عندیہ دے دیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات موجودہ سیاسی حالات میں بہتری کی کنجی ہے، جبکہ ملاقاتوں کا سلسلہ شروع ہونے سے صورتحال میں واضح تبدیلی آسکتی ہے۔انہوں نے آزاد، شفاف اور منصفانہ انتخابات کو ملک کی ترقی کے لیے ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتوں کی پالیسیوں کے باعث ملک موجودہ صورتحال تک پہنچا۔بیرسٹر گوہر نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے متعلق مؤقف واضح کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کسی بھی دہشت گرد تنظیم کی حمایت نہیں کرتی اور دہشت گردی کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج ہر شہری کا آئینی حق ہے، تاہم احتجاج سے نمٹنے کا طریقہ کار مختلف ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ 5 اگست کو پشاور جلسے میں پارٹی کے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔