مریدکے کا امتحانی مرکز تبدیل

لاہور( خصوصی رپورٹ) سیلابی صورتحال کے پیش نظر پنجاب یونیورسٹی نے مریدکے میں قائم امتحانی مرکز تبدیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نئے فیصلے کے تحت تمام امتحانات اب گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے بوائز مریدکے میں منعقد ہوں گے۔