عازمین حج کیلئے پاسپورٹ تجدید کے عمل میں اہم سہولت فراہم

لاہور (خصوصی رپورٹ)وزارت مذہبی امور کی کاوش سے عازمین حج 2027 کے لیے پاسپورٹ تجدید کے عمل میں اہم سہولت فراہم،وفاقی وزارت مذہبی امور کی درخواست پر پاسپورٹ آفس نے احکامات جاری کر دیے،عازمین حج 2027 مقررہ مدت سے پہلے بھی پاسپورٹ تجدید کرا سکیں گے،حج 2027 کے لیے 16 نومبر 2027 تک م ئوثر پاکستانی پاسپورٹ لازمی ہے،پاسپورٹ دفاتر کو قبل از وقت تجدید کی درخواستیں وصول کرنے کی ہدایت کی گئی،عازمین حج کی سہولت کے لیے ملک بھر اور بیرون ملک پاسپورٹ دفاتر کو تجدید درخواستیں نمٹانے کے احکامات جاری کر دیئے گئے،عازمین حج 2027 پاسپورٹ رولز 3(c) کے تحت قبل از وقت پاسپورٹ تجدید کرا سکیں گے،عازمین حج اگلے مرحلے کے لیے 16 نومبر 2027 تک کار آمد پاسپورٹ تیار رکھیں۔ ترجمان مذہبی امور کا کہنا ہے کہ کار آمد پاکستانی پاسپورٹ کے بغیر حج 2027 کی درخواست قبول نہیں کی جائے گی۔