لاہور(خصوصی رپورٹ)پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے رکن اعجاز شفیع نے آزاد کشمیر کو 10 الیکٹرک بسوں کی فراہمی کے معاملے پر تحریک التوا کار جمع کرا دی ہے۔ تحریک میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ الیکٹرک بسوں کی فراہمی عوامی مفاد کے بجائے سیاسی مقاصد کے لیے کی گئی اور اسے "سیاسی رشوت" قرار دیا گیا ہے۔تحریک کے متن کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے آزاد کشمیر کے انتخابی مہم کے دوران ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عوام سے 10 الیکٹرک بسیں دینے کا وعدہ کیا، جس کے اگلے ہی روز الیکشن سے قبل یہ بسیں آزاد کشمیر پہنچا دی گئیں۔