کراچی (شوبز ڈیسک)کراچی کے علاقے بہادر آباد سے گلوکارہ حمیرا چنا کی گاڑی چوری ہو گئی۔پولیس نے اس حوالے سے مقدمہ نیو ٹائون تھانے میں درج کر لیا ہے۔پولیس کے مطابق بہادر آباد چار مینار چورنگی کے قریب سے گاڑی چوری کی گئی۔اس حوالے سے وزیرِ داخلہ سندھ ضیا لنجار نے نوٹس لے کر ایس ایس پی اے سی ایل سی اور ایس ایس پی ایسٹ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔وزیرِ داخلہ سندھ نے کہا ہے کہ اے وی سی سی تمام تکنیکی پہلوں پر کام کرتے ہوئے گاڑی چوری کرنے والوں کو ٹریس کرے۔انہوں نے کہا ہے کہ آرٹسٹ ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، حمیرا چنا کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کا ہمیں احساس ہے۔