فہرستوں سے 14 لاکھ 84 ہزار سے زائد ووٹرز خارج

 14 لاکھ 84 ہزار 382 وفات پانے والے ووٹرز کو انتخابی فہرستوں سے خارج کیا گیا
رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ 71 لاکھ سے کم ہو کر 13 کروڑ 65 لاکھ 74 ہزار 399 رہ گئی
اسلام آباد(آئی این پی )الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ووٹر فہرستوں سے 14 لاکھ 84 ہزار سے زائد ووٹر کو خارج کر دیا، دو ماہ میں ملک بھر میں تقریبا 6 لاکھ رجسٹرڈ ووٹرز کم ہوئے۔الیکشن کمیشن نے 7 مئی سے 2 جولائی تک کے دوران رجسٹرڈ ووٹرز کے اعداد وشمار جاری کر دیئے، ملک بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد میں 5 لاکھ 89 ہزار 4 سو 58 کی خالص کمی ریکارڈ کی گئی۔حکام کے مطابق رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ 71 لاکھ سے کم ہو کر 13 کروڑ 65 لاکھ 74 ہزار 399 رہ گئی۔ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے  14 لاکھ 84 ہزار 382 وفات پانے والے ووٹرز کو انتخابی فہرستوں سے خارج کیا گیا، ووٹرز فہرستوں میں 8 لاکھ 94 ہزار 924 نئے اہل ووٹرز شامل کئے گئے۔