اسلام آباد(آئی ا ین پی ) ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ 34 لاکھ سے تجاوز کر گئی ، سب سے بڑے صوبہ پنجاب میں ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 60 لاکھ 10 ہزار 349 ہوگئی ہے ۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی ووٹرز کی تازہ ترین تفصیلات جاری کر دیں جس کے مطابق ملک بھر میں ووٹرز کی کل تعداد 13 کروڑ 34 لاکھ 17 ہزار 505 ہوگئی۔الیکشن کمیشن کے مطابق اسلام آباد میں ووٹرز کی تعداد 11 لاکھ 83 ہزار 661 ہوگئی۔پنجاب میں ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 60 لاکھ 10 ہزار 349 اور سندھ میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 79 لاکھ 81 ہزار 501 ہوگئی۔