ایٹمی ہتھیاروں پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا:شمالی کوریا

 ایٹمی ہتھیاروں پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا:شمالی کوریا

شمالی کوریا کے سپریم لیڈر کم جونگ اُن کی بہن کم یو جانگ نے کہا ہے کہ ہمارے اور ٹرمپ کے تعلقات برے نہیں ہیں، لیکن ہم اپنے ایٹمی ہتھیاروں پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کم یو جانگ نے کہا کہ امریکا اور شمالی کوریا کے درمیان مذاکرات دوبارہ شروع ہوسکتے ہیں، مگر اس کے لیے ضروری ہے کہ امریکا اس مطالبے سے دستبردار ہو جائے کہ ان مذاکرات میں ایٹمی اسلحے پر بات کی جائے۔شمالی کوریا میں بااثر سمجھی جانے والی کم یو جانگ نے مزید کہا کہ امریکا کو شمالی کوریا کو ایٹمی قوت کے طور پر تسلیم کرنا پڑے گا۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں بیان دیا تھا کہ وہ 2018ء میں شروع ہونے والے ایٹمی معاملات پر سفارتی عمل کو دوبارہ شروع کرنے کے خواہاں ہیں۔