لاہور(نیٹ نیوز)ماہرین نے بتایا کہ اگرچہ ماضی میں انسانی گوشت خوری (cannibalism) کے شواہد ملے ہیں، لیکن کسی چھوٹے بچے کو کھائے جانے کا یہ ثبوت نہایت غیرمعمولی اور اہم ہے۔تحقیق میں شامل سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ان قدیم انسانوں کا قد چھوٹا اور جسم بھاری ہوتا تھا اور یہ مخلوق 8 سے 12 لاکھ سال پہلے زمین پر موجود تھی۔ان کے مطابق ان انسانوں کا دماغ بھی موجودہ دور کے انسانوں کی نسبت خاصا چھوٹا ہوتا تھا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس نئی دریافت سے اس نظریے کو تقویت ملتی ہے کہ ابتدائی دور کے انسان نا صرف شکار کرتے تھے بلکہ اپنی ہی نسل کے افراد کو بھی خوراک کے طور پر استعمال کرتے تھے۔