ویب ڈیسک: یوکرین پر روسی حملوں کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ رات مختلف علاقوں پر حملوں میں 20 افراد ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہوگئے۔
زاپوریژیا میں جیل پر حملہ
غیر ملکی میڈیا کے مطابق:روسی افواج نے زاپوریژیا میں ایک جیل کو نشانہ بنایا۔حملے میں 16 افراد ہلاک جبکہ 25 زخمی ہوئے۔
ڈنیپرو پیٹروفسک ریجن میں جانی نقصان
یوکرینی حکام کے مطابق:ڈنیپرو پیٹروفسک ریجن میں روسی حملوں کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوئے۔متعدد افراد زخمی بھی ہوئے، جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
حملوں میں شدت
یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ روسی حملوں میں حالیہ دنوں میں شدت آئی ہے، جس کے نتیجے میں شہری انفراسٹرکچر کو بھی شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔