روسی ڈرون حملے کے نتیجے میں یوکرین کے دارالحکومت کیف کے قریب بوچا ضلع کے گاؤں میلا میں ایک گودام میں شدید آگ لگ گئی، جس کے بعد ہونے والے دھماکوں کے باعث کم از کم 27 افراد ہلاک اور 42 زخمی ہوگئے۔
حملے کے دوران گودام میں موجود مواد پھٹنے سے تباہی میں اضافہ ہوا، اور زخمیوں میں بچے بھی شامل ہیں۔ علاقہ سے 370 سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے، جبکہ بعض رہائشی عمارتیں اور ایک بزرگوں کا مرکز بھی متاثر ہوا۔یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ رہائشی علاقوں کے قریب دھماکا خیز مواد کا ذخیرہ نہیں ہونا چاہئے، اور واقعے کی ذمہ داری کا تعین کیا جائے گا۔روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی ڈرون اور میزائلوں کے پرزوں کے تنصیبات کو نشانہ بنا کر کی گئی تھی۔