ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کے حوالے سے متعصب قرار دیتے ہوئے شدید ردعمل دیا ہے۔
اپنے بیان میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ "اس وقت جمہوریت داؤ پر لگی ہوئی ہے، ہمارے ارکان کو آئین کے آرٹیکل 63 (ون ایچ) کے تحت نااہل کیا گیا، یہ جانے بغیر کہ اے ٹی سی سرگودھا کی سزا قانونی طور پر درست ہے بھی یا نہیں۔"
"الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن ہمارے مؤقف کی تائید کرتا ہے"
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے حالیہ فیصلے نے ایک مرتبہ پھر ہمارے مؤقف کو واضح کر دیا ہے کہ الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کے خلاف متعصب رویہ اختیار کیے ہوئے ہے۔
انہوں نے کہا:"یہ سلسلہ بند ہونا چاہیے، جمہوریت اس وقت داؤ پر لگی ہے اور انصاف کا دہرا معیار واضح نظر آ رہا ہے۔"
پی ٹی آئی ارکان کی نااہلی پر اعتراض
بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ:ایم این اے احمد چٹھہ اور پنجاب کے اپوزیشن لیڈر احمد بچھر کو نااہل کر دیا گیا۔چترال سے پی ٹی آئی کے ایم پی اے عبداللطیف کو اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے سزا سنائی، اور اس پر نااہلی کے سوال پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لیا ہے جبکہ کیس کی سماعت 29 جولائی کو ہو گی۔
"دہرا معیار برداشت نہیں کریں گے"
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ یہ الیکشن کمیشن اور انصاف کے عمل میں دہرا معیار ہے جسے قبول نہیں کیا جا سکتا۔