غزہ(آئی این پی)غزہ میں غذائی قلت سے مزید 6 فلسطینی دم توڑ گئے، بھوک کی شدت سے اموات کی تعداد 87 بچوں سمیت 133 ہو گئی۔عالمی ادارہ خوراک کے مطابق 5 لاکھ افراد قحط جیسی صورتِ حال سے دوچار ہیں۔اقوام متحدہ کے مطابق اسرائیل نے 100 ٹرک امداد جمع کرنے کی اجازت دی ہے، مہینوں کی ناکہ بندی کے باعث یومیہ کم از کم 500 ٹرک امداد کی ضرورت ہے۔