غزہ : 62 فلسطینی شہید،3 لاکھ 20 ہزار بچے شدید غذائی قلت کا شکار

 خان یونس میں فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی کے صدر دفتر پر اسرائیلی حملے میں ایک ملازم شہید ‘ 3 زخمی ‘اسرائیلی فوج نے بچوں کے سر اور سینے میں گولیاں ماریں
غزہ(آئی  این پی ) غزہ میں اسرائیلی فوج کی تازہ کارروائیوں میں  کم از کم 62 فلسطینی شہید ہو  ہوگئے ، جن میں اکثریت ان افراد کی ہے جو امدادی سامان کے حصول کے لیے متنازعہ مراکز پر جمع ہوئے تھے۔ہسپتال ذرائع کے مطابق 38 فلسطینی ان مقامات پر شہید ہوئے جہاں امریکا اور اسرائیل کی حمایت یافتہ تنظیم امداد تقسیم کر رہی ہے۔ خان یونس میں فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی کے صدر دفتر پر اسرائیلی حملے میں ایک ملازم شہید اور 3 زخمی ہو گئے، حملے سے دفتر کی عمارت میں آگ لگ گئی