10ہزار سے زائد افراد نے ریلی نکالی، مظاہرین کے ساتھ جھڑپوں میں 17 پولیس اہلکار زخمی
برلن(آئی این پی)برلن پولیس نے سالانہ پرائیڈ مارچ کے موقع پر فلسطین کے حق میں ہونے والے مظاہرے کے دوران 57 افراد کو گرفتار کیا، جب کہ 17 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس نے بتایا کہ گزشتہ روز تقریبا 10 ہزار افراد نے فلسطینیوں کی حمایت میں ریلی میں شرکت کی، لیکن منتظمین کے لیے نظم و ضبط برقرار رکھنا مشکل ہوا تو حکام نے ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے مداخلت کی۔