برلن (آئی این پی )جرمنی کے شہر برلن میں بارش کے بعد برف جمنے کے باعث فضائی نظام بری طرح متاثر ہوگیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق برلن میں شدید بارش اور برف باری ریکارڈ کی گئی، سرد موسم کی وجہ سے بارش کا پانی ائیرپورٹ کے رن وے پر بھی جم گیا۔برف جمنے کی وجہ سے پروازوں کی روانگی بھی متاثر ہوئی اور متعدد پروازوں کو منسوخ کرنا پڑا۔ائیرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے مسافروں کو ائیر لائن کی ویب سائٹ پر موجود تازہ ترین معلومات حاصل کرنے کی ہدایت کی گئی۔اس کے علاوہ ائیرپورٹ انتظامیہ نے ائیرپورٹ کو خراب موسمی صورتحال کی وجہ سے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔