کراچی کے شہری ملک میں سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور

20 کلو آٹے کا تھیلا لاہور کے مقابلے میں 420  ‘ پشاور کے مقابلے میں300 روپے مہنگا ہے
اسلام آ باد(آئی این پی)کراچی کے شہری ملک میں سب سے مہنگا آٹاخریدنے پرمجبور ہیں جہاں آٹیکا 20 کلو کا تھیلا ایک ہزار 800 روپے تک میں فروخت ہورہا ہے۔شہر قائد میں بیس کلو آٹے کا تھیلا ملک کے باقی بڑے شہروں کے مقابلے میں 440 روپے تک مہنگا ہے۔ ادارہ شماریات کی دستاویز کے مطابق کراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا لاہور کے مقابلے میں 420 روپے اور پشاور کے مقابلے میں300 روپے تک مہنگا ہے۔دستاویز کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی اور کوئٹہ کے مقابلے میں کراچی میں آٹے کا 20 کلو تھیلا 200 روپیتک مہنگا ہے جبکہ سکھر کے مقابلے میں کراچی میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 440 روپے تک مہنگا ہے۔اسلام آباد اور راولپنڈی میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 1600 روپے تک ہے