لاہور میں سوئی گیس بند، شہری مہنگی ایل پی جی خریدنے پر مجبور

سرکاری نرخ 241 روپے، مارکیٹ میں ایل پی جی 380 روپے فی کلو تک فروخت  ہورہی ہے
لاہور(زیڈ این این)شہر میں سوئی گیس کی بندش کے باعث شہری مہنگی ایل پی جی خریدنے پر مجبور ہیں، جبکہ مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمتوں میں ایک بار پھر خودساختہ اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جس سے گھریلو صارفین کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔سرکاری نرخ نامے کے مطابق ایل پی جی کی قیمت 241 روپے فی کلوگرام مقرر ہے، تاہم مختلف علاقوں میں یہ 320 سے 380 روپے فی کلوگرام تک فروخت کی جا رہی ہے، جس کے باعث صارفین کو اضافی اخراجات برداشت کرنا پڑ رہے ہیں۔