بنوں: فتنہ الخوارج کا تھانے پر حملہ، شاہراہ عام پر ناکہ بندی کی کوشش

خوارجی دہشت گرد فرار ہو گئے، دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری ہتھیار اور سنائپر رائفلز برآمد 
پشاور(آئی این پی)فتنہ الخوارج نے بنوں کے علاقے نورڑ میں شاہراہ عام پر ناکہ بندی کی کوشش کی جسے پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔بنوں کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سلیم عباس کلاچی نے بتایا کہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنائے جس پر خوارجی دہشت گرد فرار ہو گئے، دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری ہتھیار اور سنائپر رائفلز برآمد ہوئیں۔ڈی پی او نے یہ بھی بتایا کہ فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے تھانہ میریان پر ایک ناکام ڈرون حملہ کیا، پولیس کی کارروائی نے یہاں بھی دہشت گردوں کو پسپا کر دیا۔ڈ