عمرایوب اور احمد خان بھچر سمیت57 ملزموں کے وارنٹ گرفتاری

عدالت نے جوڈیشل کمپلیکس میانوالی کے مقدمہ میں  نامزد ملزموں کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے

سرگودھا(آئی این پی)پی ٹی آئی رہنما عمرایوب، احمد خان بھچر سمیت دیگر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔سرگودھا کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سانحہ 9 مئی کے پر تشدد واقعات کے مقدمہ کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے جوڈیشل کمپلیکس میانوالی کے مقدمہ میں 57 نامزد ملزموں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔عدالت نے عدم پیشی پر پی ٹی آئی رہنما عمرایوب، احمد خان بھچر، بلال اعجاز اور احمد چٹھہ سمیت دیگر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ عدالت نے جوڈیشل کمپلیکس میانوالی کے مقدمہ میں 57 نامزد ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔