پورے پاکستان میں کسی کا چہرہ ایسا نہیں جو آصف علی زرداری سے صدرکا عہدہ لے
پیپلزپارٹی کے جیالے تگڑے ہوجائیں، ہم نے بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنانا ہے، گلی،محلوں میں پیغام پہنچاؤ
راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) گورنر پناب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے آصف زرداری کے بغیر یہ سسٹم چھ ماہ نہیں چل سکتا۔جڑواں شہر میں صدرمملکت کی سالگرہ تقریب میں کارکنوں سیخطاب کرتے ہوئے سردار سلیم حیدر کا کہنا تھا بینظیرکی شہادت پیپلزپارٹی کیلئے بہت مشکل وقت تھا، آصف علی زرداری نے دلیری اوربہادری سے پیپلزپارٹی کومتحد رکھا، انہوں نے بے نظیرکی شہادت کے بعد پارٹی کوسنبھالا، بی بی کی شہادت کے بعد پارٹی تقسیم ہوسکتی تھی۔گورنر پنجاب نے پارٹی کارکنوں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا پیپلزپارٹی کا جیالا اب تگڑا ہوجائے، ہم نے بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنانا ہے، گلی،محلوں میں پیپلزپارٹی کا پیغام پہنچاؤ۔ پیپلزپارٹی غریبوں کی پارٹی ہے، الیکشن میں عوام تیرپرمہرلگا کربلاول کووزیراعظم بنائیں گے، پورے پاکستان میں کسی کا چہرہ ایسا نہیں جو آصف علی زرداری سے صدرکا عہدہ لے۔انہوں نے کہا اگریہ سسٹم چل رہا ہے تو آصف علی زرداری کے ایوان صدرمیں بیٹھنے کی وجہ سے ہے، ورنہ یہ سسٹم چھ ماہ بھی نہیں چل سکتا۔