حملہ کرنے والوں نے بھارت میں ہی دہشتگردی کی تربیت لی، حکومت حملے کی شفاف تحقیقات کرے:پی چدمبرم
نئی دہلی (آئی این پی)بھارت کے سابق وزیر داخلہ پی چدمبرم نے کہا ہے کہ پہلگام دہشت گردانہ حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام پر فائرنگ کے واقعے میں 26 شہری ہلاک ہوئے تھے۔پی کے چدمبرم نے کہا کہ آخر بھارتی حکومت یہ کیوں سمجھتی ہے کہ وہ پاکستان سے آئے ہیں، کیا حکومت نے ان کے پاکستانی ہونے کی شناخت کی۔ سابق بھارتی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ حملہ کرنے والے دراصل بھارتی ہیں اور انہوں نے بھارت میں ہی دہشت گردی کی تربیت حاصل کی۔انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کیوں نہیں بتا رہی کہ نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے اب تک اس معاملے میں کیا تحقیقات کی ہیں، مودی حکومت میں اتنی جرات نہیں کہ پہلگام حملے کی شفاف تحقیقات کرے