پمز کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے سے متعلق وضاحت جاری

پمز کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے سے متعلق وضاحت جاری

پمز ہسپتال اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے سے متعلق اعلامیہ جاری کیا ہے۔

پمز انتظامیہ کے مطابق، بانی پی ٹی آئی کو 20 اور 21 اگست کی درمیانی شب طبی معائنے کے لیے پمز اسلام آباد میں لایا گیا۔ اس دوران، ان کے آنکھوں کے چیک اپ کے لیے شفا انٹرنیشنل ہسپتال کے دو ماہرین بھی موجود تھے۔پمز کے ماہرین نے دیگر ضروری طبی معائنے کیے، اور ایک میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا جس نے بانی پی ٹی آئی کی طبی فٹنس رپورٹ تیار کی ہے۔پمز انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مریض کی رازداری اور سپریم کورٹ آف پاکستان کی ہدایات کے پیش نظر، طبی رپورٹ میں شامل خفیہ معلومات جاری نہیں کی جائے گی۔پمز ہسپتال کی جانب سے اس حوالے سے وضاحت کی گئی ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق معلومات کو مکمل رازداری کے ساتھ رکھا جائے گا اور صرف مجاز حکام کو ہی فراہم کیا جائے گا۔