جاپان کے یوینو چڑیا گھر میں چار سال سے موجود جڑواں پانڈا، لی لی اور شاؤ شاؤ، چین واپس بھیج دیے گئے ہیں، جس کے بعد چڑیا گھر پانڈا سے خالی ہو گیا۔
لی لی اور شاؤ شاؤ 2021 میں یوینو چڑیا گھر میں پیدا ہوئے تھے اور ان کی روانگی پر سینکڑوں مداح جمع ہوئے، جنہوں نے خصوصی لباس اور بیجز پہن کر انہیں الوداع کہا۔چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان گو جیاکن کے مطابق معاہدے کے تحت پانڈا چین واپس جا رہے ہیں اور جاپانی عوام ہمیشہ چین آکر پانڈا دیکھ سکتے ہیں۔جاپانی مداحوں نے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسا لگتا ہے جیسے میرے اپنے بچے دور جا رہے ہوں اور یہ ایک دکھ بھرا لمحہ ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ روانگی جاپان اور چین کے تعلقات میں ایک علامتی لمحہ ہے اور مستقبل میں پانڈا دوبارہ جاپان آسکتے ہیں۔