اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ یاسین ملک کی آواز آج بھی گونج رہی ہے، عمر قید یا موت یاسین ملک کا حوصلہ ناقابلِ شکست ہے۔ایک پیغام میں مشعال ملک نے کہا کہ آج دہلی ہائیکورٹ میں حریت رہنما یاسین ملک کے مقدمے کی سماعت ہوئی،یاسین ملک ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہوئے، یاسین ملک نے کہا بار بار تاریخیں دی جا رہی ہیں، یہ کیس کی شفافیت پر سوال اٹھاتا ہے،یاسین ملک نے عدالت میں کہا میں اپنے قانونی حقوق کے تحفظ کے لیے پرعزم ہوں،عدالت نے فیصلہ مؤخر کرکے این آئی اے کو مزید وقت دیتے ہوئے سماعت 22 اپریل مقرر کردی۔مشعال ملک نے کہا کہ یہ سماعت صرف دلائل تک محدود رہی، یاسین ملک کی جدوجہد اور حوصلہ آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہے۔یاسین ملک کی آواز آج بھی گونج رہی ہے، عمر قید یا موت یاسین ملک کا حوصلہ ناقابلِ شکست ہے، یاسین ملک کی جدوجہد جاری ہے، دنیا سے انصاف کی امید زندہ ہے۔این آئی اے نے اپیل میں یاسین ملک کو عمر قید سے سزائے موت میں تبدیل کرنے کی درخواست کی تھی