چوکی کرول گھاٹی پولیس نے غیرقانونی شیشہ ڈور کی سپلائی ناکام بنائی، 80 چرخیاں برآمد

چوکی کرول گھاٹی پولیس نے غیرقانونی شیشہ ڈور کی سپلائی ناکام بنائی، 80 چرخیاں برآمد

چوکی کرول گھاٹی پولیس نے غیرقانونی شیشہ ڈور کی فروخت اور سپلائی کو ناکام بناتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

 چوکی انچارج غلام مصطفی اور ان کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے اکبر نوید کو کرول گھاٹی روڈ سے ڈور کے کارٹن سمیت حراست میں لیا۔ملزم کے قبضے سے 80 عدد تیار شدہ شیشہ ڈور کی چرخیاں برآمد کی گئیں۔دوران تفتیش ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ یہ شیشہ ڈور تیار کر کے لاہور کے مختلف علاقوں میں فروخت کرتا رہا ہے۔ملزم پر مقدمہ درج کر کے انویسٹی گیشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔پولیس نے خبردار کیا ہے کہ شیشہ اور تیز دھار ڈور کی تیاری خطرناک ہے کیونکہ ماضی میں پتنگ بازی کے دوران ان ڈورز کی وجہ سے موٹرسائیکل سواروں کی اموات کے واقعات بھی پیش آ چکے ہیں۔