خامنہ ای سے جان چھڑانے کے بعدامریکہ محفوظ ہو جائے گا، کروز

 ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای امریکہ مردہ باد کا نعرہ لگاتے ہیں
ٹیکساس  (آئی  این پی )امریکی سینیٹر ٹیڈ کروز نے کہا ہے کہ ایرانی مظاہرین کو مسلح کرنے کی ضرورت ہے ہے تاکہ وہ موجودہ قیادت پر قابو پاسکیں ،خامنہ ای سے جان چھڑانے کے بعدامریکہ پہلے سے زیادہ محفوظ ہو جائے گا ۔     امریکی ریاست ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے سینیٹر ٹیڈ کروز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری ہونے والے بیان میں کہا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر سے جان چھڑانے بعد امریکہ  پہلے سے زیادہ محفوظ ہوجائے گا، کیوں کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای امریکہ مردہ باد کا نعرہ لگاتے ہیں۔سینیٹر ٹیڈ کی جانب سے یہ بیان تہران بیورو نامی ایکس اکانٹ پر جاری ہونے والے ایک بیان کے ردِعمل کے طور پر سامنے آیا ہے