کمرشل وصنعتی صارفین کے لیے 1 بار پھر 2 میٹر لگوانا لازمی قرار

 لاہور (خصوصی رپورٹ )لیسکونے بڑے کمرشل وصنعتی صارفین کیلیے1بارپھر2میٹرلگوانالازمی قراردیدیالیسکو کے مطابق بیک اپ میٹرزکی تنصیب پرپابندی کنٹرول روم میں ڈیٹامحفوظ رکھنے کیلئے کیاگیا،ڈیٹامیںبے ضابطگیوں کی نشاندہی کے بعدپالیسی میں تبدیلی کی گئی ہے، اب صارفین کے کنکشنزپرنان ایایم آئی اسمارٹ میٹرزبطوربیک اپ لگائے جاسکیں گے۔نان ایایم آئی اسمارٹ میٹرزکسی بھی کمپنی کے ہوسکتے ہیں،خیال رہے کہ جون میں لیسکونے صارفین کے کنکشنزپرایل ٹی اسمارٹ میٹرزلگانے کا حکم دیاتھا۔